چیچہ وطنی میں مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہونیوالے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 21 مارچ 2024 14:31

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) چیچہ وطنی میں مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہونیوالے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ترجمان پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ذاکر حسین تھانہ شاہکوٹ میں تعینا ت تھا جس نے گزشتہ روزاپنی مدت ملازمت پوری کرلی،ریٹائر ہونیوالے پولیس افسر کے اعزاز میں تھانہ میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او انصر خان جوئیہ اور دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی،اس موقع پر سب انسپکٹر ذاکر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور تحفے تحائف سے بھی نوازا گیا، بعدازاں انہیں نیک تمناؤں کیساتھ تھانہ سے رخصت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں