چیچہ وطنی، اوکاڑہ سپورٹس اور رینالہ خورد کے مابین ہونیوالا میچ اوکاڑہ نے جیت لیا

بدھ 14 دسمبر 2022 13:04

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2022ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام فرسٹ کمشنر آل پنجاب فٹبال کپ کے آٹھویں روز بھی زبردست مقابلے جاری رہے۔ پہلا میچ اوکاڑہ سپورٹس اور رینالہ خورد کے مابین کھیلا گیا جو اوکاڑہ سپورٹس نے5کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ پینیلٹزپر ہوا۔ میچ کے مہمان خصوصی راؤ طارق محمد سینئر فٹبالر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں سے تعارف کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

دوسرا میچ اوکاڑہ کمبائنڈ اور تاندلیانوالہ کے مابین ہوا جو تاندلیانوالہ نے دو صفر سے اوکاڑہ سے جیت لیا۔ میچ کے مہما ن خصوصی مزمل اقبال بٹ سینئر ایڈن سپورٹس مین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمان گرامی نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزر کو مبارکباد بھی دی جنہوں نے ساہیوال جیسے شہر میں فٹبال کا میلہ لگایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل امیر احمد خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور ان کی پوری ٹیم اور خاص طور پر کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود کی تعریف کی جن کی وجہ سے سپورٹس کے گراؤنڈ آباد کئے گئے ہیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے بے راہ روی جیسے امراض سے دور رہا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر محمد عثمان غنی تحصیل سپورٹس آفیسر، محمع قیوم خان، سابق کپتان پاکستان فٹ بال ٹیم محمد اشفاق، پپی شاہ، عظمت علی، حاجی شہزاد قمر، محمد نبیل، ماجد علی کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں