سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں پولیس لائن چنیوٹ میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول پشاورپر حملے کو چار سال ہو گئے لیکن ننھے شہیدوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں ۔ اپنی جان دیکر قوم کو یکجا کرنے والے ننھے شہیدوں کے والدین تو کیا پوری قوم انہیں یاد رکھے گی ۔

(جاری ہے)

16 دسمبر 2014؁ء سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائن چنیوٹ میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے صبر و جمیل اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں