گ*چنیوٹ،انسانی زندگی کی بقاء میں درختوں کا بنیادی کردار ہے ،سیدا مان انور قدوائی

حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی دستیاب جگہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر انکی حفاظت کرنی چاہیے ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

خ*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) انسانی زندگی کی بقاء میں درختوں کا بنیادی کردار ہے ،حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی دستیاب جگہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر انکی حفاظت کرنی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پرواگرم میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیدامان انور قدوائی کی زیر صدرات محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا جاویدمحمود ، سرجن ڈاکٹر محمد علی ، مبشر اقبال کے علاوہ دیگر ڈاکٹرزو محکمہ صحت کے عملہ و دیگر نے شرکت کی ، تقریب کا آغازتلاوت قران مجید سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺپیش کی گئی ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈاکٹر محمد ارشد نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم اور ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں کی جانے والی ایکٹیوٹیزاور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت چنیوٹ ضلع بھر کے مراکز صحت میں 5ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور تمام مراکز صحت میں صفائی کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے کہا کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ہفتہ صفائی ضلع بھر میں جاری ہے اسی سلسلہ میں آج محکمہ صحت کی جانب سے ایکٹیویزجاری ہیں جن کے کرنے کا مقصد عوام میں آگاہی دینا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم حکومت پنجاب کی ایک بہترین کاوش ہے اس مہم سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیداہو گا جس سے وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے، اس ہفتہ صفائی کے دوران مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی ، سیمینار کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لان میں ٹری پلانٹیشن مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال ، ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر نے پودے لگائے ،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی قیادت میں آگاہی واک کابھی انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں