: ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے،مولانا شبیر احمد عثمانی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

?چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے قانون کو غیر مؤثر کرانے و ختم کرانے کی قادیانی سازشیں بام عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب صدر مولانا شبیر احمد عثمانی نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سول اور فوج کے محکموں سے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزا نافذ کا اجراء اور نفاذ کیا جائے۔اور دیگر اقلیتوں کے اوقاف کی طرح قادیانی اوقاف بھی تحویل میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے جموں کشمیر برائے انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے ضمن میں ۴۱ جون ۸۱۰۲ء کی رپورٹ جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیئے جانے کے عمل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ناموس رسالت کا قانون 295-c کو بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانان عالم اقوام متحدہ کے ادارے کے اس غیر ذمہ دارانہ اور اس کے مینڈیٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ کے ہرادارے پر یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم اقوام متحدہ کو اپنا مذہبی دارالافتاء نہیں مانتے ادارے کو صرف ان ہی امور پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے جن کا اسے مینڈیٹ حاصل ہے۔ قا دیانیوں نے چناب نگر میں اپنا عدالتی نظام قائم کر رکھا ہے۔ جو سٹیٹ در سٹیٹ کے مترادف ہے۔ لہٰذاچناب نگر میں سرکاری رٹ کو قائم کرتے ہوئے انہیں ملکی قانون کا پابند کیا جائے اور چناب نگر میں سیکورٹی کے نام پر قادیانیوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے عمل کا نوٹس لیا جائے۔

ملک بھر کی عسکری تنظیموں پر پابندی ہے لیکن قادیانیوں کی تربیت یا فتہ مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ کو کھلی چھٹی دی جا چکی ہے۔ دیگر عسکری تنظیموں کی طرح قادیانیوں کی مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پرپابندی عائد کی جائے اور اس کے اثاثے بحق سرکارضبط کئے جائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں