چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس کے لیگل ایڈوائزر محمد شاہد نے ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس کے لیگل ایڈوائزر محمد شاہد نے ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس کے لیگل ایڈوائزر محمد شاہد نے ضمانت کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے انکوائری کے لیے بلایا اور پھر گرفتار کرلیا، دنیب کو تحریری طور پر چینیوٹ منرل کیس میں جواب داخل کروا چکا ہوں، نیب کی جانب سے 2 نومبر 2019 کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔درخواست گزار کی عمر 52 برس اور شوگر اور بلڈ پریشر کا مریض ہے، لیگل کونسل تھا نہ کوئی اتھارٹی جو عملدرآمد کا حکم دیتا۔ استدعا ہے کہ انکوائری اور ریفرننس کا فیصلہ ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں