چنیوٹ،مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،پانچ ملزمان گرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:45

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او تھانہ صدر اور انسپکٹر بابر نواز ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے منشیات برآمد ہونے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انچارج چوکی جامعہ آباد محمد اعظم اے ایس آئی نے 70 لیٹر شراب برآمد پر چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ اورنگزیب اے ایس آئی نے 1195 گرام چرس برآمد ہونے پر منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان میں غلام علی ، شوکت ، پرویز ، غلام قمر اور محسن علی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر اور تھانہ بھوآنہ میں مقدمات درج کر کے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں