چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کاروزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 17 نومبر 2021 15:58

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کاروزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا وزٹ۔

(جاری ہے)

ایم سی کے سینٹری انسپکٹرز و دیگربھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر سیٹلائٹ ٹاؤن،کاظمی چوک،پارک، عباس چوک و ملحقہ علاقوں میں گئے او رعملہ صفائی کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے،انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔

انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے اپنی نگرانی میں گلیوں سے تجاوزات کو ختم کروایا، انہوں نے ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ مین روڈ کے ساتھ ساتھ اندرون محلوں اور گلیوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھرا بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں