کرنٹ لگنے کے باعث ڈمپر ڈرائیور جاں بحق ، ایک شخص جاں بحق

منگل 30 اپریل 2024 19:38

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے ڈمپر ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق فیصل آباد روڈ رجوعہ موڑ مینڈر پر ڈمپر سروس کے دوران ڈمپر کی باڈی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے ڈمپر ڈرائیور 45سالہ محمد ندیم جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی 52سالہ نعیم پسران جمیل ساکنان جہلم زخمی ہوگیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں