غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والی 8 دکانیں سیل

بدھ 1 مئی 2024 18:17

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ڈی کینٹنگ اور غیر معیاری گیس سلنڈر فروخت کرنے اور آئل ایجنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا، سول ڈیفنس آفیسر عرفان الحق اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ایک روز میں مزید 8 دکانیں سیل کر کے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور سامان ضبط کر لیا،محکمہ سول ڈیفنس نے وائلیشن پر اب تک 98 غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والی شاپس کو سیل کیاجبکہ 7 غیر قانونی آئل ایجنسیز کو بھی سیل کیا گیا اور 10 کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا ہے کہ وائلیشن پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں