چنیوٹ کی سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیات کا مشترکہ اجلاس، بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 30 اپریل 2024 19:38

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چنیوٹ شہر کی سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ،منتظم اعلیٰ ایوان عابد تمیمی ڈاکٹر زاہد یاسین،چئیرمین ڈسپلنری کمیٹی ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹر خالد یاسین،صدر انجمن شہریان رضوان الحق چوہان،سابق صدور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن محمد حسین جاوید مارتھ میاں محمد یوسف خیالی سید صابر علی شاہ ، چیف پیٹرن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چنیوٹ ڈاکٹر عابد یاسین،صدر فارماسسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہد ساویز ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل حسین،چئیرمین لبرٹی فورم عامر صدیقی،پسرپرست غلہ منڈی ایسوسی ایشن الطاف حسین ملک،شورش آزاد ، مشیر انکم ٹیکس،شاہد وقار سلارہ ودیگر معززین شہر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہمارا ضلع اٹھارہ لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے اور اس کو ضلع کا درجہ ملے پندرہ سال ہو چکے ہیں ، جہاں یہ آج بھی بنیادی سہولیات سے تو محروم ہے ہی ، اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان،فنی تعلیم کے اداروں اور چنیوٹ آرٹس کونسل سے بھی محروم چلا آرہا ہے ، اس خطے نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور ادب و ثقافت کے حوالے سے کئی نام ایسے ہیں جنہوں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے ، ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکریٹری پنجاب اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بیان کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر چنیوٹ کی عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں