چنیوٹ،رکن صوبائی اسمبلی سردار سید ذوالفقار علی شاہ کی زیرنگرانی کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 19:38

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار سید ذوالفقار علی شاہ نے منگل کے روز اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام میرے لئے قیمتی سرمایہ ہیں ،میں ہمہ وقت اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کیلئے تیار ہوں ،کسانوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے گئے ہیں اور ان کے حل کیلئے دن رات محنت کروں گا ، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اس مسئلہ پر بات ہوئی ہے ،انہوں نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہم صوبے کی عوام کیلئے اچھی پالیسیاں مرتب کریں گے اور کسانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے تاکہ کسان ترقی کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں