نامعلوم ڈاکو سینئر قانون دان کے گھر سے طلائی زیورات، قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

چنیوٹ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) نامعلوم ڈاکو سینئر قانون دان کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات قیمتی سامان اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ چاہ جہانگیری والا میں نامعلوم ڈاکو بارایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے رکن چوہدری تصدق حسین کولی ایڈووکیٹ کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر سے 15تولے طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان اور ہزاروں روپے کی نقدی رقم چوری کر کے لے گئے ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تھانہ سٹی پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں