چنیوٹ، نواز شریف ، مریم نواز اور کپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلہ پر مسلم لیگی کارکن گھروں سے نکل آئے

بدھ 19 ستمبر 2018 21:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف ، مریم نواز اور کپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلہ پر مسلم لیگی کارکن گھروں سے نکل آئے ضلعی رہنما ملک اسداللہ سجاد ، مقبول انصار ی کی قیادت میں کارکنوں نے لاہوری گیٹ سے جلوس نکالا سینکڑوں کارکن فیصلہ سنتے ہی سجد ہ ریز ہوگئے ضلعی رہنما ملک اسداللہ سجاد نے گڑھا چوک ، لاہوری گیٹ ، فرنیچر مارکیٹ ، برف کارخانہ روڈ پر دس من سے زائد مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسداللہ سجاد، مقبول انصاری ، شیخ عالمگیر، فہد نعیم فخری سمیت درجنوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج حق کی فتح ہوئی انشا ء اللہ تمام کیسوں سے باعزت بری ہوجائیں گے نواز شریف اور مریم نوازکو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے گرفتاری اور نااہلی کا ڈرامہ کیا گیا تھاانصاف کی فتح ہوئی ہے انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوگیا ہے اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریںملک اسداللہ اور مقبول انصاری نے اس موقع پر لاہور ی گیٹ میں پانچ بکروں کا صدقہ بھی دیا

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں