سابق خاتون اول مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز شریف مرحومہ کی وفات پر ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تعزیتی اجلاس

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سابق خاتون اول مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز شریف مرحومہ کی وفات پر ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تعزیتی اجلاس ہوا اور فاتحہ خوانی کیلئے خصوصی اہتمام کیا گھیا جس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہر آفتاب احمد ہرل،صدر بار ایسوسی ایشن چنیوٹ فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار چنیوٹ قیصر شہزادصدر پریس کلب چنیوٹ حاجی بشیر حسین چمن ،،شیخ ایم عمر،ڈاکٹر خالد یاسین،میاں سلیمان عمیر،شیخ نسیم الٰہی،ایم ندیم مغل،انجم پہلوان،حاجی ظفر اقبال ڈیزل لیبارٹری والے،حارث جبار،شیخ شاہد سہگل ،چوہدری نبیل اقبال،چوہدری شاہد،فیصل جبار،استاد لطیف احمد آرائیں،کلیم نومی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر سابق کاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی گئی اس موقع پر مقررین نے محترمہ کلثون نواز شریف کی انسان فلاحی کاوشوں اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں