ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

چنیوٹ ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضر افضال نے ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے ریسکیو ، محکمہ صحت ،ریونیو ، لائیو سٹاک اور زراعت سمیت تمام محکموں کو فوری انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں دریائے چناب میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے دریائے چناب میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ بھی کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان کی سربراہی میں فلڈ کنٹرول کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ آفیسرز شامل ہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے جہاں عوام کو ہر وقت پانی کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جاتی رہی ہیں گیں ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو آگاہ کردیا گیا تاکہ پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں نشیبی بستیوں کے رہائشی اونچے مقامات یا فلڈ ریلیف کیمپ کی طرف منتقل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں