موسم سرما میں سموگ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی نہایت ضروری ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

چنیوٹ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) موسم سرما میں سموگ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی نہایت ضروری ہے ،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے پودے لگانا اور انکو پالنا سب سے ضروری ہے ،متعلقہ محکمے دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور بھٹوں کے خلاف کاروائی کریں اور انہیں بند کروائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے سموگ کی روک تھام اور احتیاتی ترابیر کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میٹنگ میں کیا،میٹنگ میںاے ڈی سی (ریونیو) ،اے ڈی سی جی ،سسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ، سی اوزمیونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ،سی او ایجوکیشن ، محکمہ ماحولیات،ڈی او ہیلتھ، ڈی او انڈسٹری ،پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ماحولیات اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر و دیگر شرکاء میٹنگ کو مختلف محکوں کی جانب سے سموگ کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات ، انتظامات اور وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے سموگ کی روک تھام کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کریں ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ بھٹوں پر غیر معیاری ایندھن کا استعمال اور اس سے اٹھنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے ایسے بھٹوں کو سیل کریں درخت ماحول کی آلودگی کم کرنے میں بہت مددگار ہیں،ہمیں اپنی نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تمام محکمے بھرپور شجر کاری کریں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شجر کاری کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی او ایجوکیشن کو شاباش دی اور کہا کہ تمام تعلیمی اداروں اور دفاتر میں اس سال سب زیادہ پودے لاگئے گئے ہیں سکولوں کے طلباء و طالبات نے اس مہم میں بڑھ چھڑھ کر حصہ لیا ہے اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت بھی کی ہے انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ آپ بھی اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور عوام کو بھی آگاہی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں