ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کے انتخابات کے لئے گرینڈ الائنس گروپ کے امیدواروں کا اعلان

بدھ 12 دسمبر 2018 22:56

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے آئندہ سالانہ انتخابات کے لئے گرینڈ الائنس گروپ کا اہم اجلاس بار روم میں ہوا جس میں آئندہ انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کے مطابق امیدورا برائے صدر بار ایسوسی ایشن جعفر شاہ جعفری ، جنرل سیکرٹری کے امیدورار شاہد یعقوب چوہدری جبکہ نائب صدر کیلئے چوہدری عمر دراز آ صی متفقہ اٴْ میدوار نامزد کر دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر گرئینڈ الائنس گروپ کے اظہر نیئر سندھو ایڈووکیٹ، سید صابر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، یاسین نول ایڈووکیٹ، صدر بار ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ، احمد نواز فہیم بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے خطاب میں گرینڈ الائنس گروپ کے فیصلہ کے مطابق امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ بار کے انتخابات میں کامیابی کیلئے مکمل پر عزم ہونے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں