ڈی ایچ کیو چنیوٹ ہسپتال اندھیروں میں ڈوب گیا

کئی گھنٹوں سے بجلی غائب مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈی ایچ کیو چنیوٹ ہسپتال اندھیروں میں ڈوب گیا کئی گھنٹوں سے بجلی غائب مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ کی بجلی کئی گھنٹے سے بند ایمرجنسی وارڈ آپریشن تھیٹر سمیت تمام وارڈز اور ڈاکٹروں کے کمرے مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گئے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ڈی ایچ کیو ہستپال کا جنریٹر بھی ناکارہ نکلا مریضوں کی دہائی جبکہ ڈی سی چنیوٹ مریضوں اور شکایات کرنے والوں کو جھوٹی تسلی دے کر چلے گئیدوسری جانب ہستپال انتظامیہ مریضوں کی مشکلات حل کرنے میں مبینہ طور پر ناکام نظر آرہی ہے اس حوالے سے انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ جنریٹر پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے فالٹ بن گیا جس کو فوری مرمت کر رہے ہیں ٹیکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش ہوئی جس پر کام کیا جارہا ہے جلد ہسپتال کی بجلی بحال کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں