آر ٹی سیکرٹری چنیوٹ کی کارروائی،اوور چارجنگ پر بھاری جرمانے

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:59

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انورقدوائی کی خصوصی ہدایت پر آر ٹی سیکرٹری چنیوٹ فرح ادیبا ساہمل کی کارروائی ،اوورلوڈنگ ، اوور چارجنگ پر تیس ہزار روپے سے زائد کے بھاری جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ٹی سیکرٹری فرح ادیبا ساہمل نے اپنے عملہ کے ہمراہ سرگودھاروڈ پر ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوورلوڈنگ ، اوورچارجنگ کرنے پر متعدد گاڑیوں کو تیس ہزارروپے کے جرمانے کئے اور ان کو وارننگ جاری کی کہ وہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ کریں ٹرانسپورٹروں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہیے تیز رفتاری اوورلوڈنگ اور مسافروں سے زائد کرایہ ہر گز طور پر وصول نہ کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے خصوصا ڈمپر اور ٹرک ڈرائیوروں کو بھی کہا کہ وہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اوور لوڈنگ مت کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں