پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ، ملزم نہ ملنے پر بہن کا جہیز ساتھ لے گئے

منگل 22 جنوری 2019 21:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) چنیوٹ میں میں مطلوب ملزم نہ ملنے پر پولیس اہلکار اس کی بہن کے جہیز کا فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ نور والا میں حسن اور ساجد کے درمیان ابلے ہوئے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھاجس پر ساجد کے والدین نے ملزم حسن کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔حسن کی والدہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھالیکن بیٹے کی عدم موجودگی پر پولیس بیٹی کے جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کی اگلے ہفتے شادی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جہیز کا فرنیچر مال مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے، ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں