چنیوٹ، اٹھارہ سالہ نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا

جمعرات 15 اگست 2019 20:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب نزد شاہ شرف دربار کے قریب محمد شیزاز اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے چناب کی سیر کیلئے گیا، اسی دوران نوجوان گرمی کی شدت کو کم کر نے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا دی جس کے باعث محمد شیراز گہرے پانی میں ڈوب گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کو دریاسے نکال لیا، نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں