دور حاضر کے طبی تقاضے پورے کرنے کیلئے طبی نشستوں کے انعقاد کی سخت ضرورت ہے،حکیم محمد ظفر اللہ انبالوی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:31

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) تجدید طب فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مبلغ اسلام حکیم محمد ظفر اللہ انبالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے طبی تقاضے پورے کرنے کیلئے طبی نشستوں کے انعقاد کی سخت ضرورت ہے آج کل ڈینگی بخار نے عوام کو بہت پریشان کیا ہوا ہے اور بہت سارے افراد اس بیماری کی وجہ سے اموات کا شکار ہو ئے ہیں اس بیماری سے آگاہی کیلئے حکومت اورمختلف طبی ادارے کام کر رہے ہیں حقیقت میں ڈینگی مچھر ایک مادہ مچھر ہوتا ہے یہ ایک متاثرہ شخص سے ایک صحت مند شخص میں جراثیم لے جاتا ہے اس بیماری کی وجہ سے مذکورہ علامات ظاہر ہوتی ہے جن میں آنکھوں میں شدید درد جسم میں شدید درد جسم میں سرخ دھبے بننا اور تیز بخار شامل ہے ڈینگی کا مچھر زیادہ تر صبح اور شام کے وقت زیادہ متحرک ہوتا ہے اور یہ کھڑے ہوئے صاف پانی پر انڈے دیتا ہے لہذا لوگوں کو حفاظتی انتظامات کرنے چاہیں اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دے پانی ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے روم ایئر کولر اور ٹینکی وغیر میں پانی جمع نہ ہونے دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں