موجودہ حکومت ہرصورت میں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:13

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپن جدوجہد جاری رکھے گی ،اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں موجودہ حکومت جلد ہی مہنگائی پر قابو پالے گی عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے موجودہ حکومت کامیابی سے ہمکنار ہور ہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنوں سے حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں موجودہ حکومت ہرصورت میں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں