سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا ،پیر محمد ابراہیم سیالوی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان پیر محمد ابراہیم سیالوی نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے ہم سب کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا اغیار کی کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک کے تمام سیاست دان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے ملک کو ایسا سیاسی کلچر دیا ہے کہ کوئی بڑا چھوٹا نہیں دیکھتا ایک دوسرے پر لعنتوں کے انبار لگا دیتے ہیں گالی گلوچ دینا تو ہمارا وطیرہ بن چکا ہے اگر ہمارے سیاست دان اختلافات چھوڑ کر متحد ھو جائیں تو ملک میں جمہوری نظام مستحکم ہوجائیگا اور ملک دشمن عناصر کے ارادے بھی خاک میں مل جائینگے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں قربانیوں کے طفیل ہم پر امن زندگی گزار ہے ہیں اللہ تعالی پاک فوج کو دشمن کے مقابلے میں ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں