ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:16

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 25 بوتلیں ولائتی شراب ، 18 لیٹر دیسی شراب ، 940 گرام چرس اور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں مراد ، حیدر ، نعیم ، ذکاء اور حامد شامل ہیں ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر ، تھانہ چناب نگر ، تھانہ محمد والا اور تھانہ لنگرآنہ میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں