عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ویں آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس 22,23/اکتوبر کو منعقدہوگی

ٰکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ملک بھر سے ہزاروں رضا کاران ختم نبوت شریک ہوں گے

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

ٍچنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) آل پاکستان 39 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کی منتظمہ کے وفود اور کارکنان ختم نبوت کی مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں آمد شروع ہوگئی ہے۔ متعدد علماء کرام نے اپنی اپنی کمیٹیوں سے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کانفرنس کے پنڈال میں دورہ انتظامات کا جائزہ لیا۔

22,23/اکتوبر کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ملک بھر سے ہزاروں رضا کاران ختم نبوت شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 39 ویں آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگرمیں منعقد ہورہی ہے۔ مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد سمیت خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خلیل احمد، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا محب الله سمیت دیگرمشائخ اور روحانی شخصیات فرمائیں گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے لئے تمام تر شعبہ جات کے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کانفرنس کے منتظمین مولانا الله وسایا، مولانا غلام مصطفی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی، قاضی احسان احمد، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد وسیم اسلم اور مولانا عبدالنعیم نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر سے حسب سابق ہزاروں مسلمان شرکت فرمائیں گے۔

کانفرنس میں ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں، تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین کے خاتمہ کے متعلق ان کی ریشہ دوانیوں کے انسداد کے لئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا مسرور احمد سمیت تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام کے فریضہ کا بھی اعادہ کیا جائے گا۔

ضلع چنیوٹ کی انتظامیہ میں ڈی پی او، ڈی سی او چنیوٹ، ایس پی لالیاں سیکورٹی انچارج سمیت کئی افسران نے مسلم کالونی کا جائزہ لیا۔ انتظامات میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ تمام شرکاء سے اپیل ہے کہ کانفرنس پنڈال میں تلاوت قرآن مجید اور درود پاک کا ورد کرتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوں

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں