ضلع چنیوٹ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم 26 سے 31اکتوبرتک جاری رہے گی

ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ39 ہزار 748 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 768 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ضلع چنیوٹ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم 26 سے 31اکتوبرتک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ39 ہزار 748 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 768 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی،اس ضمن میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کو ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اعظم،ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر حسین ،ڈاکٹر سعادت انوار ، ڈاکٹر شفقت ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر خادم حسین ، سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے،اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں