چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ

سرد موسم بے گھر ومسافروں کو رات گزارنے کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیا

پیر 8 فروری 2021 23:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور سرد موسم میں وہاں بے گھر ومسافروں کو رات گزارنے کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیا، اس موقع پر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر بھی موجووًد تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پناہ گاہ میں صاف گرم بستروں کی موجودگی،کھانے کے معیار،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں عارضی قیام پذیرافراد سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں