غ*چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے بھوانہ میں کورونا ویکسینیشن سنٹرکا دورہ

اتوار 16 مئی 2021 17:50

ض*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے بھوانہ میں کورونا ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیا اورشہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کاجائزہ لیا۔انہوں نے کاؤنٹرز پر شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیااوران سے ملاقات بھی کی،انہوں نے سنٹرز میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات،ٹائلٹ اور پارکنگ کی سہولت بھی چیک کی۔

اس موقع پرانچارج سنٹر نے بتایا کہ ویکسینیشن سنٹرز پر میسج کی تصدیق کے بعد مختصر طبی معائنہ کرکے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ انہیں کچھ دیر تک مشاہدہ میں بھی رکھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن مرکز پر تمام تر انتظامات کی نگرانی کی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی تعینات ہے جو معذورومعمر بزرگ افراد کو وہیل چیئر کے ذریعے سنٹر کے اندر تک اور ویکیسن لگوانے کے بعد ان کی متعلقہ سواری تک لے جاتے ہیں،انچارج نے سنٹر پر ویکسینیشن کے عمل اور کورونا ایس اوپیز کے تحت انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ بزرگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیںاور انہیں بلاجواز انتظار نہ کروایا جائے،۔انہوں نے بزرگ شہریوں اور ان کے اٹینڈنٹس سے اپیل کی کہ وہ تصدیقی میسج کے بعد مقررہ تاریخ کو ہی سنٹر تشریف لائیں تاکہ ان کی ویکسینیشن کی جاسکے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی ، انہوں نے مریضوں کو دی جانی والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فوری ریسپانس کریں اور انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں