چنیوٹ:ٹائیفائیڈ ویکسین مہم 14 تا 26 جون 2021 تک جاری رہے گی

جمعرات 10 جون 2021 23:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) ضلع چنیوٹ میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم 14 تا 26 جون 2021 تک جاری رہے گی،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ کی ہدایت پر ڈاکٹر شہزاد خلیل ڈی ایچ او کی زیرنگرانی تحصیل چنیوٹ میں قائد اعظم اکیڈمی میں ایک ٹائیفائیڈ آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پروینشل آفس سے ڈاکٹر یداللہ ڈپٹی پراجکٹ مینیجر ہیپاٹائٹس پروگرام، سی ای او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان اور ڈاکٹر عاطف تنویر صدرppa اور تحصیل چنیوٹ کے ڈاکٹرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈاکٹر حسین علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر، ڈاکٹر جاوید اقبال قمر اور ڈاکٹر شعیب علی ڈسٹرکٹ ایفی فوکل پرسن چنیوٹ نے بتایا کہ ٹائیفائید مہم 14 جون سے شروع ہوکر 26 جون کو اختتام پذیرہوگی جس میں شہری یونین کونسل کے 9 ماہ تا 15 سال تک کے تنام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہری آبادی کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال، سکولز،مدارس اور یونین کونسل کی سطح پر کٹ سٹیشن لگائے جائیں گے۔

یاد رہے پولیو کی طرح یہ مہم گھر گھر نہیں ہوگی تمام بچوں کو مخصوص کٹ سٹیشن پر ٹائیفائید سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مفید ہے اور اس کی ایک خوراک بچے کو ٹائیفائیڈ سے محفوظ بناتی ہے۔ عوام سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کو لازمی ویکسینیٹ کروائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں