لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او چنیوٹ

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ،کیپٹن(ر)بلاول

منگل 16 نومبر 2021 23:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر) بلال افتخارنے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے،اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے۔انشاء اللہ جلد چنیوٹ کے لوگ امن و امان،کرائم کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چنیوٹ پولیس نے رواں ہفتے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 48ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں،عادی مفروران کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے مختلف علاقوں سے دوران گشت ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 20ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 8پسٹل،3رائفلیں،بندوق معہ گولیاں برآمدکرلی گئیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔کاروائیاں تھانہ سٹی،صدر،لنگرانہ،چناب نگر کے علاقوں میں کی گئیں۔ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں