چنیوٹ، ضلع بھر میں 08 محرم الحرام کے جلوس,مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات

اتوار 7 اگست 2022 17:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) ضلع بھر میں 08 محرم الحرام کے جلوس,مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات ،ضلع چنیوٹ میں 08 محرم الحرام کو 23 جلوس، 73 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے ۔مجالس، جلوسوں پر چنیوٹ پولیس کے 7 سو زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سپروائزری افسران مجالس،جلوسوں پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا تھا کہ مجالس،جلوسوں پر فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں ڈیوٹی، حساس علاقوں میں ایلیٹ ٹیمیں گشت کر رہی ہیں سرویلنس وہیکلز, سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول روم کے ذریعے مجالس، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے مجالس،جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کی واک تھرو گیٹس، زگ زیگ بیریئرز، میٹل ڈٹیکٹر، فزیکل چیکینگ کی جا رہی ہے، محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں