گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 23 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

منگل 26 مارچ 2024 17:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 23 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے16روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے23زخمی افراد کو ریسکیو کیاجبکہ ایک لڑکا جاں بحق ہوا، زخمی مردوں کی تعداد17جبکہ خواتین کی تعداد6ہے ،ان23زخمی افراد میں سے6افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ17افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں