دوران مرمت گارڈ اور ٹی آر سے بنی کمرے کی چھت گر گئی، چار افراد زخمی

پیر 29 اپریل 2024 21:05

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) دوران مرمت چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122کے مطابق محلہ ٹبہ کمانگراں میں دوران مرمت گارڈ اور ٹی آر سے بنی کمرے کی چھت گر گئی جس سے کام کرنے والے چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمی ہونے والوں میں 35سالہ واجد علی ولد محمد علی،60سالہ لال حسین ولد رمضان احمد،25سالہ اللہ رکھا ولد نواز اور25سالہ ظفر علی ولد محمد خان ساکنان محلہ ٹبہ کمانگراں شامل ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں