چنیوٹ پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، کرایہ داری اور حساس تنصیبات ایکٹ کی خلاف ورزی پر 38 ملزمان گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 22:02

چنیوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) پولیس نے بھوآنہ ، لنگرانہ ، رجوعہ ، لالیاں اور چناب نگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن 276 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس تصدیق کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن کرایہ داری اور حساس تنصیبات ایکٹ کی خلاف ورزی پر 38 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 4 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 3 عدد پسٹل اور 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں