چترال، چوینچ کے مقام پر ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے ٹیکنکل کالج کا اجراء

منگل 31 دسمبر 2019 12:37

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2019ء) بالائی چترال کے چوینچ کے علاقہ میں پہلی بار طلبا و طالبات کیلئے ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے ٹیکنیکل کالج کا اجراء کردیا گیا۔ یہ کالج 1994 میں شہزادہ ابراہیم پیر زادہ نے ایک انگلش میڈیم سکول کے طور پر کھولا تھا جو بعد میں ناگزیر وجوہات کے بناء پر بند ہوگیا اور یہ عمارت خالی پڑی تھی۔

علاقے کے لوگوں کے پر زور اسرار پر اب اس عمارت میں ڈی آئی ٹی کیلئے کالج کھول دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسی عمارت میں چوینچ کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد فیض مہمان حصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ)رحمت عزیز نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم پیر زادہ نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں لوگ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرکے آسانی سے روز گار پاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ علاقے کے لوگ اپنے بچوں کو یہاں کالج نہ ہونے کے باعث ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال وغیرہ بھیجتے ہیں مگر وہ ایم اے کرنے کے باوجود بھی بے روزگار رہتے ہیں، مگر اس کالج میں ڈی آئی ٹی کرنے کے بعد بچوں کو آسانی سے روزگار مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سی پیک چترال آنے والا ہے، اگر CPEC چترال میں شروع ہوا تو پھر اس علاقے کی قسمت بدلے گی اور روزگار کی فراہمی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں