امام حسین نے باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی،

حق کے لیے جینا،مرناامام حسین سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے، جماعت اسلامی حکمرانوں کے مسلط کردہ ظلم و جبر کے نظام کو بدلنا چاہتی ہے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا جلسہ سے خطاب

پیر 2 اکتوبر 2017 12:00

امام حسین نے باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی،
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اکتوبر2017ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی،حق کے لیے جینا،مرناامام حسین سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔سینیٹر سراج الحق نے دروش چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کیلئے جینا اور حق کی خاطرمرنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے حکمرانوں کا تحفہ ہیں ،عوام کوپینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی حکمرانوں کے مسلط کردہ ظلم و جبر کے نظام کو بدلنا چاہتی ہے ،انسانیت کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جبکہ انھوں نے خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم نے غلط کام کیا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں