چترال ،ْ برفانی تودہ گرنے سے چودہ افراد جاں بحق ،ْ پانچ مکانات تباہ

جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین ،ْ6بچے ،ْ2مرد شامل ،ْلاشیں اور ملبے تلے دبے 11افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا وزیراعظم کا برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس ،ْفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت

اتوار 5 فروری 2017 14:20

چترال /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) چترال کے علاقے شیر سال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے چودہ افراد جاں بحق اور پانچ مکانات تباہ ہوگئے ،ْ جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین ،ْ6بچے ،ْ2مرد شامل ہیں ،ْلاشیں اور ملبے تلے دبے 11افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ وزیراعظم نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے شیر سال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ مکانات تباہ ہوگئے کمانڈنٹ چترال اسکائوٹس نظام الدین کے مطابق برفانی تودے گرنے سے جاں بحق ہونے والی چھ خواتین ،چھ بچوں اور دو مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں انہوںنے بتایا کہ علاقے میں 3 سے 4 فٹ برف پڑی ہے جس وجہ سے راستے بند ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کے باعث زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا رہا ،ْبرفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں اورامدادی ٹیمیں پیدل ہی جائے حادثہ پہنچنے میں مصروف رہیں تاہم مقامی سطح پر لوگوں نے امدادی کاروائی شروع کردی ہے ،ْریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے سے 11افراد کوزندہ نکال لیاگیا ہے جس میں سے دو زخمی ہیں ۔

(جاری ہے)

چترال کے ضلعی ناظم مغفرت شاہ نے بتایا کہ شوغور کے نواحی علاقے شیر سال میں رات دیر گئے برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس وجہ سے 25 سے زائد گھر برفانی تودے کی زد میں آئے، لیکن تودے تلے دب جانے والے افراد کی حتمی تعداد سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ضلعی ناظم کے مطابق علاقے میں 2 روز سے جاری برفباری کے باعث متعدد خاندان پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے تھے۔

ادھر وزیراعظم نوازشریف نے برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کیا ہے اور وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے اورمتاثرین کو خوراک، طبی امداد اور پناہ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)کو بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرین کے لئے ضروری ادویات، خوراک اور شیلٹر کا انتظام کریںاور ریسکیوکی کوششوں میں معاونت کریں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں