حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے

سنئیر ممبر پی سی جی اے و ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف نے چیئرمین پی بی ایف(جنوبی پنجاب ) سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 اپریل 2024 12:37

حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں  اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2024ء) سنئیر ممبر پی سی جی اے و ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف نے چیئرمین پی بی ایف(جنوبی پنجاب ) سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں  اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتہ  ان کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی سے ملاقاتوں میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ زیر غور رہا ۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت کے ساتھ سیکرٹری زراعت عارف حسین سہو و سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کے ساتھ ملاقات میں حکومتی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد مریم نواز شریف پی سی جی اے ملتان کا دورہ کریں گی جبکہ عید الفطر کے فوری بعد وزیر زراعت عاشق کرمانی اپنی وزارتی ٹیم کے ساتھ پی سی جی اے ملتان آفس آئینگے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے کپاس کی  پیداواری پالیسی میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ ملک سہیل طلعت نے کہا کہ  کپاس کی زیادہ پیداوار ہی معشیت کی بنیاد ہے اور وہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کرجعلی بیج،کھاد، پیسٹی سائیڈ مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات میں مکمل ساتھ دیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں