چترال میں ”پاک چین اقتصادی راہداری براستہ چترال “کے موضوع پر کانفرنس
جمعہ 8 جنوری 2016 16:08
چترال۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) چترال میں ”پاک چین اقتصادی راہداری براستہ چترال “کے موضوع پر ٹاؤن ہال میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے کانفرنس کی صدارت سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چترال کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں چترال کو اس سے نکال دیا گیا ۔
مقررین نے کہا کہ چترال نہایت پر امن ضلع ہے اور چین کے قریب بھی ہے ، چترال کے راستے ماضی میں لوگ وسطی ایشیائی ریاستوں کو جایا کرتے تھے جسے سلک روٹ کہا جاتا تھا مگر بعد میں یہ راستہ بند ہو گیا۔(جاری ہے)
کانفرنس سے پختونخوا اولسی تحریک کے صدر ڈاکٹر سید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں چین نے پاکستان کو تجویز پیش کی کہ چترال کے راستے پاکستان تک سڑک بنائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا نہایت پسماندہ صوبے ہیں اور اگر پاک چین کوریڈور ان دو صوبوں کے بیچ میں سے گزارا جائے تو یہ پسماندہ علاقے بھی ترقی کریں گے۔مقررین نے کہا کہ اگر پاک چین کوریڈور میں چترال کو شامل کیا جائے تو اس پر لاگت بھی کم آئے گی کیونکہ چترال سے چین کا فاصلہ بہت کم ہے۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی