چترال میں تبلیغی اجتماع کیلئے جانے والی گاڑی حادثہ کاشکار،دوجاں بحق ، دوزخمی

جمعہ 7 جولائی 2017 12:30

چترال میں تبلیغی اجتماع کیلئے جانے والی گاڑی حادثہ کاشکار،دوجاں بحق ، دوزخمی
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) چترال کے بالائی علاقے استارو(شوچ)میںتبلیغی اجتماع کیلئے جانے والی گاڑی حادثے کی شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے مطابق گاڑی تبلیغی اجتماع کیلئے جانے وا لی ایک جماعت کی تھی جس میں چترال کے چوٹی کے علماء کرام شامل تھے جو حادثے کا شکار ہوئے ۔ مولانا ذاکرا للہ سکنہ بکر آباد، مولانا صہیب احمد خان سکنہ تورکہو موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ مولانا محمد یوسف سکنہ آیون اور مولانا حفیظ الرحمان سکنہ چمرکن شدید زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں