چترال،دروش کے سینکڑوں متاثرین زلزلہ کا امدادی چیک نہ ملنے پر احتجاجی ریلی و دھرنا، متاثرین کو برف باری سے پہلقبل امدادی رقم دی جائے ،مقررین کا مطالبہ
اتوار 13 دسمبر 2015 20:09
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء) چترال کے تاریحی قصبے دروش میں 26 اکتوبر کو زلزلے نے تباہی مچائی تھی جہاں کئی لوگ جاں بحق اور سینکڑوں گھر ملیامیٹ ہوئے تھے تاہم زیادہ تر متاثرین کو ابھی تک امدادی چیک نہیں ملے نہ ہی سروے ٹیم نے ان تباہ شدہ گھروں کا معائنہ کرکے متاثرین کی داد رسی کی ہے۔یہ متاثرین انتظامیہ کی کارکردگی سے مایوس ہوکر دروش چوک میں احتجاجی دھرنے میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔
متاثرین نے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جن کی قیادت قاری نظام الدین، سابق ناظم عبد الباری، صلا ح الدین طوفان وغیرہ نے کی۔ انہوں نے نعرہ بازی بھی کی اور انتظامیہ کے حلاف نعرے لگاکر ان کی ناقص کارکردگی کی مذمت کی۔بعد میں یہ ریلی ایک احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی۔(جاری ہے)
جلسہ اور دھرنے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دروش میں کئی لوگ زلزلہ کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اور سینکڑوں گھر تباہ ہوئے مگر انتظامیہ نے ابھی تک اکثر گھروں کا معائنہ تک نہیں کیا اور نہ ہی سروے ٹیم وہاں پہنچا ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی مایوسی اور کسمپرسی کے شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار افسران کے دفاتر کے چکر لگائے اور چار مرتبہ ان سے نزدیکی گھروں کا سروے بھی کروایا مگر اے اے سی کے دفتر میں اکثر متاثرین کے نام فہرست سے نکالے گئے۔ انہوں نے شمس آباد میں بہادر مرحوم نامی شحص کی بیوہ کا مثال دیا کہ بہادر مرحوم کی بوڑھی بیوہ کامکان زلزلہ میں تباہ ہوا اور ان کا کوئی نرینہ اولاد بھی نہیں ہے صرف تین بیٹیاں ہیں مگر ابھی تک نہ ان کو کوئی ریلیف کا سامان ملا نہ امدادی رقم کا چیک ملا۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے دو مرتبہ چترال کا دورہ کیا اربوں روپے کا گرانٹ دیا مگر یہ پیسہ کہا ں گیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اکثر متاثرین سرکاری امداد سے محروم رہ گئے مگر ایسے با اثر افراد بھی ہیں جن کو بغیر کسی نقصان کے دو لاکھ یا ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی مل گیا تاہم جن اصل اور حقیقی متا ثرین کو چیک دئے گئے ہیں ان کو ابھی تک وہ پیسہ بھی نہیں ملا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلے ٰ خیبر پحتون خواہ سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوچکے ہیں ان کو فوری طور پر امدادی چیک دئے جائے اور جن لوگوں نے اثر رسوح استعمال کرتے ہوئے غلط چیک لئے ہیں ان کے حلاف نیب یعنی احتساب بیورو سے تحقیقات کرایا جائے تاکہ جن سرکاری عملہ یا کونسلران نے غلط طریقے سے ان کو چیک دلوائے ہیں ان کے حلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔ مقررین نے متنبہ کیا کہ اگر ان بے سہاری متاثرین کے ساتھ بروقت امداد نہیں کی گئی تو یہ لوگ اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہو ں گے۔واضح رہے کہ دروش میں متاثرین زلزلہ کا پچھلے چودہ دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے مگر ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک انتظامیہ کے کسی افسر نے ان کا حال احوال تک نہیں پوچھا ہے۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی