ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کا کارنامہ، لڑکیوں کے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں، ایسے میں خوبصورت وادی ہنزہ کی لڑکیوں نے بھی فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا اور خوب داد سمیٹی۔یہ ٹورنا منٹ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں سمیرا عنایت اور کرشمہ عنایت نے منعقد کروایا، جو اپنے والدین کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں اور پاکستان کی خواتین فت بال ٹیم میں کھیلتی ہیں۔

(جاری ہے)

لڑکیوں کا فٹ بال ٹورنامنٹ 5دن تک جاری رہا جس میں 8ٹیموں نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 100سے زائد لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔حالانکہ وادی ہنزہ میں فٹ بال کھیلنے کے لیے کوئی گرانڈ میسر نہیں لیکن اس کے باوجود فٹبال کی شوقین لڑکیاں گردوغبار اور پتھریلے میدان میں کھیلنے پہنچ گئیں۔فٹ بال ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے متعدد خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی پہنچے اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔کامیاب ہونے والی ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ دونوں بہنیں پاکستانی لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ چھٹیوں میں بھی دونوں اپنے آبائی گاں کی لڑکیوں کو فٹ بال سکھاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں