چونیاں، چو ر گھر میں داخل ہو کر جہیز کا سامان اورلاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) نامعلوم چو ر گھر میں داخل ہو کر بچی کے جہیز کا سامان اورلاکھوں روپے کی نقدی رقم چو ری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق محلہ ملک پو رہ پتو کی میں رہا ئش پذیر ملک مقصو دالحسن نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جہیز کا سامان تیا ر کر کے رکھا گذشتہ رات نامعلوم چور تالے تو ڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور گھر سے 2لاکھ روپے مالیت جہیز کا سامان 7تولے سو نے کے زیورات، 8تولے چاندی اور 1لاکھ 90ہزار کی نقدی اور دیگر سامانا چو ری کر کے لے گئے سٹی پولیس پتو کی نے مدعی ملک مقصو د الحسن کی تحریری درخواست پر نامعلوم چو روں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں