چونیاں،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3بچے زخمی، دلہے کا والد اور سالہ گرفتار

دلہا دلہن اور والدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس

پیر 27 نومبر 2023 12:30

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) چونیاں میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق چونیاں کے گاں ڈھٹے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہو گئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سال کا احمد، 9 سال کا فقیر حسین اور 10 سال کا اویس شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر کے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے دلہا، دلہن اور ان کے والدین سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دلہے کے والد، سالے اور رشتہ دار شبیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں