ح*این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور،روحیل اصغر کی درخواست مسترد

ئ*آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد لکھوی کو 12 فروری دوپہر 12 بجے کا نوٹس جاری کر دیا گیا

اتوار 11 فروری 2024 18:20

آ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) چونیاں کے حلقہ این اے 133 پر دوبارہ گنتی کی مسلم لیگ ن کے رانا محمد اسحاق خان کی درخواست منظور کرلی گئی۔اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد لکھوی کو 12 فروری دوپہر 12 بجے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عظیم الدین زاہد لکھوی نے رانا محمد اسحاق خان کو 10756 ووٹ سے ہرایا تھا، عظیم الدین نے مجموعی طور پر 136696 ووٹ حاصل کیے تھے۔

دوسری جانب ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی این اے 121 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ ریٹرننگ افسر نے کہا الیکشن والے دن یا اگلے دن کوئی شکایت کرنے نہیں آیا ، اب وقت گزر گیا ۔ اس کے علاوہ این اے 35 کوہاٹ میں ری پولنگ کی درخواست مسترد ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں