چونیاں، زمین تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

منگل 12 ستمبر 2023 22:15

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) چونیاں میں زمین تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گائوں جلوکی میں اراضی کے تنازع پر 2گروپوں کے مابین فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ پولیس انسپکٹر سمیت 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپوہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان قصور پولیس کے مطابق پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے انسپکٹر طارق چیمہ اور 2پولیس اہلکاروں کانسٹیبل صدیق اور عبد الرحمن سمیت 5ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی انسپکٹر طارق چیمہ تھانا نصیر آباد میں تعینات ہے اور وہ باوردی اہلکاروں کے ہمراہ جلوکی گائوں گیا تھا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں