پتوکی، چونیاں روڈ کا سیوریج ناکارہ علاقہ مکینوں کا اے سی پتوکی انتظامیہ کیخلاف پرامن احتجاج

ہفتہ 23 ستمبر 2023 22:18

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) چونیاں روڈ کا سیوریج ناکارہ علاقہ مکینوں کا اے سی پتوکی انتظامیہ کیخلاف پر امن احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی مظاہرین کو دیکھتے ہی دفتر سے اپنی گاڑی میں سوار ہوکرفرارہوئے توعلاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی کی گاڑی کا گھیرائو کر کے روک لیا اے سی کو گاڑی سے اتار لیا ڈی ایس پی موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

پتوکی شہر بھر سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا چونیاں روڈ پرانی منڈی کے علاقہ مکین میونسپل کمیٹی کی نااہلی کیخلاف گھروں سے باہر سڑکوں پرنکل آئے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد احتجاجی ریلی کی شکل میںچونیاں روڈ سے پیدل احتجاج کرتے ہوئے اے سی آفس پہنچے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے پتوکی انتظامیہ مردہ باد کے بھی لگائے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی احتجاجی علاقہ مکینوں کو دیکھتے ہی دفتر سے اپنی گاڑی میں سوار ہوکرفرارہوئے توعلاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی کی گاڑی کا گھیرائو کر کے روک لیااور گیٹ کو بند کردیاعلاقہ مکینوں نے اے سی پتوکی کو گاڑی سے اتار لیا مظاہرین کی مار کٹائی کے ڈر سے اے سی پتوکی نے پولیس کی نفری طلب کرلی ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈی ایس پی نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کینال پارک،کاشف چوک،چونیاں روڈ ،ناروکی ٹھٹھہ کا سیوریج سسٹم عرصہ درازسے ناکارہ ہے اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ فوٹو سیشن کرکے واپس چلا جاتا ہے اور اگر ہمارا سیوریج کا مسلہ حل نہ ہوا نگران وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مزید بتایا کہ گندے پانی کی وجہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں جس وجہ سے انہیں مختلف بیماریوں کا سامنا ہے ہماری نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے اپیل ہے کہ پتوکی کا دورہ کرکے ہمارے مسائل کو حل کروایا جائے۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں