دادو میں گھوسٹ اساتذہ کی حاضریاں چیک کرنے پرمانیٹرنگ افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

سنگین نتائج کی دھمکیاں اور ہراساں کرنیوالے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے،مانیٹرنگ افسر کا 7اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی جی تعلیم کو خط

ہفتہ 10 دسمبر 2022 22:30

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2022ء) دادو میں گھوسٹ اساتذہ منہ زور ہوگئے اور حاضریاں چیک کی کئیں تو مانیٹرنگ افسر سے بھڑ گئے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر محکمہ تعلیم ندیم نے گورنمنٹ مڈل اسکول سیوو جمالی اور ہائی اسکول واہی پاندھی پر چھا مارا۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے حاضری رجسٹر چیک کرنے پر مانیٹرنگ افسر سے رجسٹر چھین لیا اور تلخ کلامی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مانیٹرنگ افسران کے مطابق دادو میں 80فیصد اساتذہ اسکول نہیں جاتے، تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور دوسری نوکریاں کرتے ہیں۔مانیٹرنگ افسر نے 7اساتذہ کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی جی تعلیم کو خط لکھا اور کہا کہ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سنگین نتائج کی دھمکیوں پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں